لاہاینا قیامت ِصغری کی زد میں

Urdu Digest September 2023- The Catastrophic Tale of Lahaina

امریکی ریاست ہوائی کا تاریخی مقام اور لاکھوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز دیکھتے ہی دیکھتےخوفناک آگ کی لپیٹ میں آ کرکیسے تباہ و برباد ہو ا؟…..لرزہ خیز داستان   یہ ۸؍اگست ۲۰۲۳ء کی بات ہے۔ پچاس سالہ شین ٹرو اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ کھڑکیوں کے پَٹ کھڑکھڑانے کی تیز آواز نے […]

گھڑیاں مرمت کرنے والے کا بیٹا نامور بلے باز کیسے بنا

Urdu Digest August 2023- Babar Azam's Inspirational Journey of Struggle and Triumph, Conquering Numerous Challenges.

بابر اعظم کی یادگار داستان ِجہد جسے کامیابی پانے میں کئی دشواریوں اور رکاوٹوں سے نبردآزماہونا پڑا ایڈرین سی مور اَمریکا کی سیاہ فام اداکارہ ہے۔ یہ ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئی۔ بچپن سے اداکاری میں دلچسپی لینے لگی۔ اُس نے پھر ایک تربیتی ادارے میں اداکاری سیکھی۔ معمولی ملازمتیں کر کے فیس ادا […]

پاکستان ہم نے بھی بنایا

Urdu Digest August 2023- The Story of a Family's Trials and Tribulations in independence

ہندوستان سے نوزائیدہ وطن آنے والے ایک خاندان کی دکھوں و غموں سے عبارت داستان ِہجرت میری نانی اماں، اُمِ کلثوم کی شادی صرف تیرہ سال کی عمر میں ہوئی۔ وہ ہندوستان کے مشہور شہر ’’پانی پت‘‘ کے پڑوس میں واقع قصبے ’’سونی پت‘‘ سے بیاہ کر میرے نانا کے شہر روہتک آئی تھیں۔ نانا […]

یوم آزادی ۱۴ اگست ۱۹۴۷ء کو میں کہا تھا؟

Urdu Digest August 2023 - History of Independence 14August, 1947

اُس سہانے دور کی جاں فزا یادیںجب اہل وطن کو آزادی کی نعمت ملنے کا مژدہ سنایا گیا   الطاف فاطمہ (ادیبہ) مَیں اُن دنوں لکھنؤ میں تھی۔ چودہ اَگست والے سلسلے میں مجھ پر جو واقعہ گزرا، مَیں کسی کو اِس لیے نہیں سناتی کہ اُس کا کوئی مشکل ہی سے یقین کرے گا۔ […]

سُوق الوقف

Urdu Digest August 2023 - The Ancient and Traditional Market of Qatar.

رنگا رنگ خوبیوں سے مزّین قطر کےقدیم اور روایتی بازار کی دلچسپ معلومات سُوق الوقف دوحہ کا قدیم ترین اور رِوایتی تاریخی بازار ہے۔ سُوق کے معنی بازار اَور وَقف کا مطلب رُکنا ہے۔ اِس بازار کا ذکر قطر کی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ سُوق الو قف میں داخل ہوئے، تو جیسے قدیم دور […]

پاکستان کا مستقبل روشن ہے

Urdu Digest August 2023 Chinese Consul General Interview

چین کے قونصل جنرل، جناب ژائو شرین کا اُمید و مسّرت کے چراغ منور کرتا دلچسپ و یادگار انٹرویو ماہ جولائی کے وسط میں صبح دس بجے جب ہم عازمِ سفر ہوئے، تو ٹھنڈی ہوا چل پڑی تھی۔ اِس قدرتی نعمت نے حبس کو ماند کر ڈالا اور ماحول خوشگوار بنا دیا۔ ہماری منزل داتا […]

ایڈیٹر نوٹ -سوڈان میں کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے؟

urdu digest editor note. sudan

عالمِ اسلام میں بہ لحاظِ آبادی آٹھواں بڑا ملک، سوڈان ایک بار پھر وسط اپریل۲۰۲۳ء سے خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ دو جرنیلوں کا لالچ اور اَپنے مفادات پورے کرنے کی ہوس ہے۔ اُن کی مفاداتی سیاست اور پھر باہمی لڑائی نے پورے سوڈان کو آگ و خون کے شعلوں میں دھکیل دیا۔ […]

اردو کی بورڈ جو ٹائپنگ کو آسان بناتا ہے۔

Zeerak ahmed urdu app

وطنِ عزیز کی قومی زبان، اردو ڈھائی کروڑ سے زائد پاکستانیوں کی مادری بولی ہے،۔ اِس لحاظ سے یہ دنیا کی دسویں بڑی زبان ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت میں اسے بولنے والوں کا شمار کیا جائے ، تو یہ اسّی کروڑ سے زائد افراد کی زبان بن جاتی ہے۔ تب اِسے انگریزی اور مینڈرین […]

محسن انسانیت ﷺ

محسن سے مراد ہے احسان کرنے والا اور انسانیت سے مراد وہ تمام لوگ ہیں، جو حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں یعنی اس دنیا میں آنے والا ہر انسان۔ محسن انسانیت سے مراد ایسی کامل شخصیت ہے جس کا احسان مکمل انسانیت پر ہے۔ تاریخ ہمارے سامنے تین قسم کی شخصیات پیش کرتی […]

پاکستان، اردو اور میں

patriotism and urdu

بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کا 1948 میں جلسہ عام میں خطاب: “میں واضح الفاظ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو اور صرف اردو ہی ہوگی۔ جو شخص آپ کو اس سلسلے میں غلط راستے پر ڈالنے کی کوشش کرے وہ پاکستان کا دشمن ہے۔ ایک مشترکہ زبان کے […]