اُردو ڈائجسٹ اردو زبان کا سب سے معیاری میگزین ہے- یہ اپنی اشاعت کے 6۱؍سال مکمل کرچکا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس سفر میں ہم اپنے قارئین کو شعور اور آگاہی کا رستہ دکھاتے رہے، انھیں اُردُو سے جوڑتے رہے۔ انھیں مفید تفریح مہیا کرتے رہے۔ انھیں پاکستان، اپنی ملی تاریخ اور دین سے تعلق کی ڈوری سے وابستہ رکھا۔ آج بھی ہم عزم رکھتے ہیں کہ اپنے قارئین کو ایسی تحریریں اور خیالات دیتے رہیں گے جن سے وہ اپنی زندگیاں بامقصد بنائیں، انھیں بھرپور انداز میں گزاریں اور پر امید رہیں، اپنے ملک و قوم کے حوالے سے، خود اپنی زندگی کے حوالے سے۔ ہمارا پیغام یہی ہے کہ آئیے اپنی اقدار سے قومی زبان اُردُو کے ذریعے اپنا رشتہ جوڑیں اور دنیا میں سرخُرو رہیں۔

 

 الطاف حسن قریشی : مدیر اعلیٰ
 طیب اعجاز قریشی :ایگزیکٹو ایڈیٹر
عافیہ مقبول جہانگیر :اسسٹنٹ ایڈیٹر
فاروق اعجاز قریشی ، ذکی اعجاز قریشی : ڈائریکٹرز
 افنان کامران قریش : انچارج کمیونیکیشن
رجا طیب : ڈیجیٹل و آرٹ  ڈائریکٹر
محمد عقیل ، بریرہ مُغل : ڈیزائنر و سرورق
سہیل ظفر ، رانامحمد سلیم : کمپوزر

 

ہمارا نصب العین | Our Mission

اردو ڈائجسٹ پاکستان میں اردو زبان میں چھپنے والا معروف ماہنامہ ہے۔ اردر ڈائجسٹ نے اپنی اشاعت کا آغاز نومبر 1960 میں لاہور سے ریڈرز ڈائجسٹ کی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا۔ یہ متوسط اور زیریں متوسط طبقے میں مقبول ہے۔ اس میں موضوعات کا تنوع پایا جاتا ہے۔ اس کے مضامین اور تحریروں سے پاکستان کی محبت اور اسلام کی نظریاتی وابستگی بہت واضح جھلکتی ہے۔

مجلس ادارت : صدر مجلس : ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی

مدیر اعلٰی : الطاف حسن قریشی

مدیرمنتظم : طیب اعجاز قریشی

اسسٹنٹ ایڈیٹر : سید عاصم محمود

ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی، الطاف حسن قریشی اور ملک ظفر اللہ خان اس کے بانی مدیر ہیں۔ ڈائجسٹ کے نامور نائب مدیران میں آباد شاہ پوری،ضیاشاہد،محسن فارانی اور اختر عباس شامل ہیں جو وقفے وقفے سے وابستہ رہے۔

رسالے میں حالات حاضرہ، ملکی و غیر ملکی کہانیاں، مہم جوئی،شکار،سائنس وٹکنالوجی،تاریخ،حیوانیات وغیرہ سے متعلق تحریریں شائع کی جاتی ہیں۔ یہ گھر بھر کو تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔

اردو ڈائجسٹ نے اپنا ویب سائٹ بھی از سر نو ترتیب دیا ہے۔ اس پر پورا رسالے کا نہ صرف کہ پورا متن موجود ہوتا ہے بلکہ ای -رسالہ میں تو حقیقی رسالہ پڑھنے کا گمان ہوتا ہے۔

 

Urdu Digest