[et_pb_section fb_built=”1″ _builder_version=”4.9.2″ _module_preset=”default”][et_pb_row _builder_version=”4.9.2″ _module_preset=”default”][et_pb_column type=”4_4″ _builder_version=”4.9.2″ _module_preset=”default”][et_pb_text _builder_version=”4.9.2″ _module_preset=”default” text_font=”noori-nastaleq||||||||” text_font_size=”20px” header_font=”noori-nastaleq||||||||” header_text_align=”center”]
کیا آپ اپنے آپ کو بوڑھا محسوس کرنے لگی ہیں؟ کیا اب آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی عمر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا اور اسی لیے آپ آئینے میں اپنا سراپا دیکھنے سے بھی گریزاں رہنے لگی ہیں؟ ان سوالوں کے جواب دریافت کرنے کے لیے آپ کو اپنی روز مرّہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا ہو گا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آپ کیا اور کیسا کھانا کھاتے ہیں؟ آپ کس انداز میں سوتے ہیں اور ایسی ہی کئی عادات جو آپ کے بڑھاپے میں تیزی سے اضافہ کرتی چلی جاتی ہیں۔ ماہرینِ طب و طبیعات و نفسیات نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ چند ایسی عادات پر ریسرچ کی، جنہیں اپنانے سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔
زیادہ میٹھاکھانا یا شکر کی زیادتی
یہ عادات تیزی سے عمر میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ اس سے آپ کے دانت اور مسوڑھے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ شوگر میں پائے جانے والے مالیکیول جسم میں موجود سیل میں پائے جانے والی پروٹین فائبر سے جڑے ہوتے ہیں۔ جو مٹھاس کی زیادتی سے تباہ ہو جاتے ہیں۔ اس پورے پراسیس کو (GLYATION) کہا جاتا ہے۔ نتیجے کے طور پر چہرے کی تازگی اور سرخی ختم ہونے لگتی ہے۔ سیاہ حلقوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ چہرے کی ٹون بگڑ جاتی ہے اور آنکھوں کے نچلے حصے میں سوجن پیدا ہونے لگتی ہے ساتھ ہی چہرے کی لکیروں اور جھریوں میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر پائے جانے والے مساموں کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح اگر آپ سدا بہار جلد کے مالک بننا چاہتے ہیں۔ تب شوگر اور اس سے تیار کی گئی اشیاء سے دُور رہیں۔
کم خوابی
نیند کا پورا نہ ہونا بھی عمر زیادہ نظر آنے کا سبب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بننے لگتے ہیں اور آنکھیں سوجی ہوئی نظر آتی ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کم سے کم سات گھنٹوں کی مکمل اور بھرپور نیند صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ نیند کے لیے ضروری ہے کہ جیسے ہی آپ کو نیند آنے لگے۔ آپ اپنا وقت کسی اور کام میں صرف نہ کریں۔ مطالعہ ترک کر دیں، ٹی وی اور موبائل سوئچ آف کر دیں اور بستر پر لیٹ جائیں۔ نیند کی کمی کئی مسائل کا سبب بنتی ہے۔ توجہ اور ارتکاز میں رکاوٹ پیدا ہوتی اور وزن میں اکثر اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ تمام علامات عمر رسیدگی کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور وقت سے پہلے بڑھاپا طاری کرتی ہیں۔ اس لیے آپ اپنی نیند کا دورانیہ مقرر کریں اور سونے سے پہلے تمام کام ترک کر دیں۔ یاد رہے کہ آپ کے سونے سے تین گھنٹے قبل رات کا کھانا از حد ضروری ہے۔
ورزش سے گریز
اگر آپ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ علامات صحت کے لیے بہتر نہیں۔ یہ ا طوارِ زندگی کسی بھی طور پر صحت مند اور خوشگوار زندگی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔ ایسے افراد جو اپنے دن کا زیادہ تر وقت کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ انھیں گردے، کینسر اور (EARDIC VASCULAR) جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے اس عادت کو فوراً ترک کر دیجیے اور ایسے انداز اپنائیے جن میں آپ کی ٹانگیں زیادہ حرکت کریں۔ کوشش کریں کہ روزانہ ورزش کی عادت پیدا ہو۔
ورزش کرنے سے نا صرف آپ مندرجہ بالا امراض سے دُور رہ سکیں گے بلکہ آپ کی عمر میں بھی اضافہ ہو گا۔ چاق و چوبند رہنا اور چشتی و مستعدی اپنانا زائد العمری کے اثرات زائل کر دیتے ہیں۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن کی ایک اسٹڈی رپورٹ کے مطابق جو افراد ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ دنوں میں ۱۵۰ فٹ تک ورزش کرتے ہیں وہ اپنی عمر میں ۱۳ سال تک کا اضافہ کر لیتے ہیں۔
آنکھوں سے بے پروائی
آنکھوں کا خیال نہ رکھنا بے حد مہلک ہے۔ چہرے کی جلد کی حفاظت پر بھی اوّلین ترجیح کے تحت توجہ دینا بے حد ضروری ہے۔ چہرے کی نسبت آنکھوں کے گرد جلد انتہائی پتلی اور باریک ہوتی ہے۔ جہاں سب سے پہلے عمر کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں اور جھریوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں۔ آنکھوں کے گرد کا حصہ موئسچرائز رکھیں۔ یہ عمر کے کئی سال کم کر دیتا ہے۔ ایسی کریم کا استعمال کریں جس میں وٹامن (E.A HYALURONIC) اوراینٹی آکسیڈینٹ کی صلاحیت پائی جاتی ہو۔ یہ مخصوص آئی کریم آنکھوں کے گرد جلد کو سخت رکھے گی اور یہاں پر بننے والی لائنوں کا خاتمہ کرنے میں مدد دے گی۔ اس لیے رات سونے سے قبل آئی کریم سے آنکھوں کے گرد انگلی کی مدد سے ہلکا مساج کریں اور اسے لگا رہنے دیں۔
سن بلاک یا سن اسکرین کا استعمال
سن بلاک یا سن اسکرین کا استعمال کبھی کبھار کرنا غلط ہے۔ سورج کی شعاعیں براہِ راست چہرے پر پڑنے سے جلد بہت تیزی سے خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ عمر رسیدگی کے اثرات تیزی سے ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ موسم چاہے بارش کا ہو، آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہوں، گھر سے باہر کسی بھی کام سے جانے سے قبل ایک معیاری سن بلاک جو ۳۰ سے ۵۰ کے درمیان کا ہو ضرور استعمال ؎ کریں۔
میک اپ کا غیر ضروری استعمال
میک اپ کا بے تحاشا استعمال بھی چہرے کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔ اس عمل سے بھی عمر زیادہ نظر آنے لگتی ہے۔ بہت زیادہ میک اپ اپلائی کرنا خاص طور سے ایسی میک اپ مصنوعہ استعمال کرنا جن میں آئل ملا ہو، جلد کے مساموں کو تباہ کر کے رکھ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسی مصنوعات میں مختلف کیمیکل بھی شامل کیے جاتے ہیں جس سے جلد کی قدرتی چکنائی ختم ہو جاتی اور وہ خشک رہنے لگتی ہے۔ خشک جلد پر لکیریں اور جھریاں بڑی تیزی سے نمودار ہوتی ہیں۔ نہ صرف یہ، بلکہ میک اپ کے طریقے ایسے بھی ہیں جنہیں بروئے کار لانے سے آپ اپنی عمر سے زیادہ بڑے نظر آنے لگتے ہیں۔ اس لیے سادہ اور قدرتی میک اپ کو ترجیح دیں اور ایسی اشیاء کا استعمال کریں جو آئل فری ہوں۔ جلد کی حفاظت اور صحت کے لیے ہربل اشیاء کو ترجیح دیں اور رات سونے سے قبل میک اپ اچھی طرح صاف کر کے اور چہرہ دھو کر سوئیں۔
سونے کا غلط انداز
عمر تیزی سے بڑھنے کی ایک وجہ آپ کا سونے کا انداز بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اپنا چہرہ تکیے پر رکھ کر سونے کے عادی ہیں۔ یعنی ایک طرف کروٹ لے کر یا پھر پیٹ کے بل تو یہ جلد کے لیے بے حد خطرناک ہے۔ چہرہ ایک طرف سے تکیے پر رکھ کر سونے سے جھریاں پیدا ہوتیں اور ان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے۔
اس عمل سے چہرے کے خلیات کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں سستی آ جاتی ہے۔ اس لیے جب آپ ایک طرف کروٹ لے کر سوتے ہیں تو آپ کی جلد میں نرمی ختم ہوتی چلی جاتی ہے۔ جس سے لکیریں نمودار ہوتی ہیں اور چہرے پر مستقلاً جگہ بنا لیتی ہیں۔ اسی بنا پر آپ اپنی اس عادت کو فوراً ترک کر دیں اور کمر کے بل سونے کی عادت اپنائیں۔
سافٹ ڈرنکس کا استعمال
سافٹ ڈرنکس پینا ہر شخص کو پسند ہے لیکن انھیں اسٹرا سے پینا نہ صرف دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے آنکھوں کے گرد لکیریں بھی بننے لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہونٹوں کے گرد بھی لمبی لمبی لکیریں نمودار ہوتی ہیں جو اس مستقل عمل سے چہرے کو تیزی سے عمر رسیدہ بنا دیتی ہیں۔ اسٹرا کے علاوہ تمباکو نوشی سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ اس لیے سافٹ ڈرنک پینے کے لیے اسٹرا کے بجائے گلاس کا استعمال کریں اور سگریٹ نوشی ترک کرنا تو آپ کی صحت اور عمر کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے۔
چکنائی کا استعمال
کچھ لحمیات جسم کے لیے انتہائی ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ جن کا تعلق موڈ اور خوشگواریت سے ہوتا ہے۔ اومیکا ۳ فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں مچھلی، اخروٹ اور FLAX بیج کا استعمال جلد کے لیے بہتر ہوتا ہے۔ یہ غذائیں جھریوں کے عمل کو روکتیں اور جسمانی دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔ ہفتہ میں دو بار مچھلی آپ کے کھانے کی میز پر ضرور ہونی چاہیے۔
ایک ہی انداز میں بیٹھے رہنا
اگر بہت دیر تک ایک ہی انداز میں ایک کام کرنے کے عادی ہیں تو یہ بھی آپ کی صحت اور جلد کے لیے نقصان دہ ہے۔ کئی گھنٹوں تک لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر کام کرنا یا رات گئے تک ایک ہی نشست میں ٹی وی دیکھنا یا بہت دیر تک کتاب پڑھنا بھی کسی طرح آپ کے لیے سود مند نہیں۔ چہرے کے عضلات میں اُتار چڑھاؤ اس میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ ایسی عادات نظر انداز کیجیے۔
یاد رکھیے، عمر بڑھنے کا عمل قدرتی ہے لیکن اپنی سمجھ بوجھ اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ہم اس کی حفاظت کر سکتے ہیں اور اس کےبرے اثرات کو قابو میں کر کے تادیر جوان، صحت مند اور ہشاش بشاش رہنا ممکن ہے۔
[/et_pb_text][/et_pb_column][/et_pb_row][/et_pb_section]