fbpx

‎ صبح کی سیر

انسان کے لیے سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت صحت اور تندرستی ہے۔ اسی وجہ سے انسان کو اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھنا چاہیے۔ کہاوت مشہور ہی کہ “تندرستی ہزار نعمت ہے”۔ جس طرح عمدہ خوراک اور پرہیزگاری انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہیں، اسی طرح، صبح کی سیر کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔

‎ صبح کی سیر کا انسانی صحت کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔ کئی بیماریاں توصبح کی سیر کی وجہ سے خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ معلج بھی بیمار انسانوں کو صبح ٹہلنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔مثال کے طور پر آجکل شوگر کی بیماری بہت عام ہے۔ ڈاکٹروں کا یہ کہنا ہے مریض صبح کے وقت جتنا چلیں گے ان کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا کیونکہ ان کا شوگر برابر رہے گا جس کی وجہ سے ان کی صحت ٹھیک رہے گی۔ چہل قدمی ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں اور پٹھوں کی برداشت بڑھتی ہے۔ جسم کی اچھی ورزش ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پھیپھڑوں میں تازہ ہوا جانے کی وجہ سے وہ بالکل درست رہتے ہیں۔  ہائی بلڈ پریشر اور کئی قلبی بیماریاں ٹل جاتی ہیں، اور موٹاپے اور دیگر دائمی بیماریوں کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

جسمانی صحت کے علاوہ، صبح کی سیر کے انسان کے دماغ پر بھی کئی مثبت اثرات ہوتے ہیں۔ خدا کی بنائی ہوئی یہ دنیا بہت خوبصورت ہے اور اس دنیا کا سب سے خوبصورت منظر صبح کے وقت دیکھنے کو ملتا ہے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں، سوندھی سوندھی خوشبو، اور پرندوں کی میٹھی میٹھی چہچہاہٹ انسان کو ترو تازہ کر دیتی ہیں۔ صبح کے وقت باغ کا منظر بھی بہت دلکش لگتا ہے۔ رنگ برنگے پھول، ہرے بھرے درخت، اور ان کے پتوں پر گری ہوئی موتیوں کی طرح چمکتی شبنم کو دیکھ کر آنکھوں کو طراوت اور دل کو سکون ملتا ہے، اور یوں دماغی تھکن دور ہو جاتی ہے۔

ان سب کے علاوہ بھی صبح کی چہل قدمی کے بہت سے فوائد ہیں۔ صبح جلدی اٹھنے کے لئے جب کوئی جلدی سوتا ہے تو اس کو بہتر نیند ملتی ہے، جس کی وجہ سے پورے دن اس کا مزاج اور ارتکاز بہتر رہتا ہے۔ فجر کی نماز وقت پر ادا ہو جاتی ہے اور اکثر أوقات، صبح کے وقت لوگوں کو اپنے ساتھ چہل قدمی کرنے کے لیے نئے ساتھی مل جاتے ہیں۔ اسی طرح محلے اور گردونواخ میں دوستی اور تعلق بڑھ جاتا ہے۔

بہتر صحت، خوبصورت مناظر، زہنی دباؤ پر کمی، جلدی اٹھنے کی عادت اور صبح کی سیر کے دیگر فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کو اس نعمت کو اپنے روز مرہ معمول کا حصہ بنا لینا چاہیے۔

؀صبح کو اٹھتا ہے جو پاتا ہے صحت بیگماں

جاگنا  ہے صب کا  ایک تندرستی  کا  نشان

-Muhammad Ameer Hamza

Share:

More Posts

Urdu Digest Article

ابّا! میں یورپ جائوں گا

کچی بنیادوں پہ بنے سہانے سپنے دیکھ کر دیار ِ غیر جانے والوں کے لیے ایک عبرت اثر قصہّ ’’بیٹا! ایک بار پھر سوچ لے،

Editor Note Mr. Tayyab Aijaz

پاکستان ٹیک آف کے لیے تیار؟

محمد قوی خان مرحوم ایک نامور اَداکار تھے جنہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ آپ ایک بڑے انسان بھی

Buy Urdu Digest