function gmod(n,m){ return ((n%m)+m)%m; } function kuwaiticalendar(adjust){ var today = new Date(); if(adjust) { adjustmili = 1000*60*60*24*adjust; todaymili = today.getTime()+adjustmili; today = new Date(todaymili); } day = today.getDate(); month = today.getMonth(); year = today.getFullYear(); m = month+1; y = year; if(m<3) { y -= 1; m += 12; } a = Math.floor(y/100.); b = 2-a+Math.floor(a/4.); if(y<1583) b = 0; if(y==1582) { if(m>10) b = -10; if(m==10) { b = 0; if(day>4) b = -10; } } jd = Math.floor(365.25*(y+4716))+Math.floor(30.6001*(m+1))+day+b-1524; b = 0; if(jd>2299160){ a = Math.floor((jd-1867216.25)/36524.25); b = 1+a-Math.floor(a/4.); } bb = jd+b+1524; cc = Math.floor((bb-122.1)/365.25); dd = Math.floor(365.25*cc); ee = Math.floor((bb-dd)/30.6001); day =(bb-dd)-Math.floor(30.6001*ee); month = ee-1; if(ee>13) { cc += 1; month = ee-13; } year = cc-4716; if(adjust) { wd = gmod(jd+1-adjust,7)+1; } else { wd = gmod(jd+1,7)+1; } iyear = 10631./30.; epochastro = 1948084; epochcivil = 1948085; shift1 = 8.01/60.; z = jd-epochastro; cyc = Math.floor(z/10631.); z = z-10631*cyc; j = Math.floor((z-shift1)/iyear); iy = 30*cyc+j; z = z-Math.floor(j*iyear+shift1); im = Math.floor((z+28.5001)/29.5); if(im==13) im = 12; id = z-Math.floor(29.5001*im-29); var myRes = new Array(8); myRes[0] = day; //calculated day (CE) myRes[1] = month-1; //calculated month (CE) myRes[2] = year; //calculated year (CE) myRes[3] = jd-1; //julian day number myRes[4] = wd-1; //weekday number myRes[5] = id; //islamic date myRes[6] = im-1; //islamic month myRes[7] = iy; //islamic year return myRes; } function writeIslamicDate(adjustment) { var wdNames = new Array("Ahad","Ithnin","Thulatha","Arbaa","Khams","Jumuah","Sabt"); var iMonthNames = new Array("????","???","???? ?????","???? ??????","????? ?????","????? ??????","???","?????","?????","????","???????","???????", "Ramadan","Shawwal","Dhul Qa'ada","Dhul Hijja"); var iDate = kuwaiticalendar(adjustment); var outputIslamicDate = wdNames[iDate[4]] + ", " + iDate[5] + " " + iMonthNames[iDate[6]] + " " + iDate[7] + " AH"; return outputIslamicDate; }
????? ????

اُف! میں پاس ورڈ بھول گیا

سلیم احمد | سائنس و ٹیکنالوجی

یہ  چند دن قبل کی بات ہے‘ میرا بھائی اپنے کمپیوٹر کا پاس ورڈ بھول گیا۔ اس نے کافی دماغ کھپایا مگر وہ یاد نہ آ سکا۔ اُسے کمپیوٹر پر ضروری کام تھا لہٰذا بڑا پریشان ہوا۔ آخر ایک دوست کے گھر گیا اور وہاں نیٹ سے کوئی حل ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ آخر تلاش بسیار کے بعد اُسے ایک ویب سائٹ سے ایسے طریقے دستیاب ہوئے جن کی مدد سے پاس ورڈ کے بغیر ونڈوز ایکس پی کھولی جا سکتی تھی۔

ذیل میں وہی طریقے قارئین کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئیں۔ تاہم یہ تراکیب اسی وقت استعمال کیجیے جب آپ اپنے کمپیوٹر کا پاس ورڈ بھلا بیٹھیں۔ ان طریقوں سے کسی دوسرے کا کمپیوٹر کھولنے کی کوشش کرنا جرم بلکہ ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہو گا۔

پہلا طریقہ

جب ہم کوئی ونڈوز انسٹال کریں‘ تو وہ خودکار طریقے سے ’’ایڈمنسٹریٹر‘‘ کا اکائونٹ تخلیق کرتی اور پاس ورڈ کا حصہ خالی چھوڑ دیتی ہے۔ سو اگر آپ کبھی پاس ورڈ بھول جائیں‘ تو درج ذیل طریقہ سب سے پہلے آزمائیے۔
کمپیوٹر چلائیں‘ تو F8دبائیے تاکہ ’’سیف موڈ‘‘ کی آپشن سامنے آ جائے۔ سیف موڈ پہ کلک کیجیے۔ جب آپ کے سامنے ونڈز ویلکم سکرین /لاگ ان سکرین آئے تو دو بار del + alt +

ctrlبٹن ایک ساتھ دبائیے۔ تب سامنے ونڈوز کا کلاسک لاگ ان باکس کھل جائے گا۔
اس میں یوزر نیم کے خانے میں Administrator ٹائپ کیجیے اور پاس ورڈ والا خانہ خالی چھوڑ دیجیے۔ پھر انٹر دبائیے‘ آپ کی ونڈوز کھل جانی چاہیے۔ اب آپ کنٹرول پینل اور پھر یوزر اکائونٹ میں جا کر نیا پاس ورڈ لگا سکتے ہیں۔

دوسرا طریقہ
اگر درج بالا ٹوٹکا کامیاب نہ ہو‘ تو درج ذیل طریق اپنائیے۔ یہ دراصل ایک خلا (Loophole) ہے جو ماہرین نے ونڈوز ایکس پی میں چھوڑ دیا۔

(1) ونڈوز ایکس پی کی بوٹ ایبل سی ڈی کے ذریعے کمپیوٹر چلائیے۔

(2) اس کی ہدایات پر عمل کرتے رہیے۔ جب وہ یہ ہدایت مانگے کہ کیا ونڈوز کی مرمت (Repair)دبائیں تاکہ مرمت شروع ہو سکے۔

(3) سی ڈی ونڈوز کی مرمت کے واسطے فائلیں کاپی کرنے لگے گا۔

(4) چند منٹ بعد سیٹ اپ کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرے گا۔ تب کسی بٹن/کی کو نہ دبائیے ورنہ سی ڈی کا سیٹ اپ نئے سرے سے شروع ہو جائے گا۔ سو اُسے خودبخود اسی جگہ پہنچنے دیں جہاں سے کام چھوڑا گیا تھا۔

(5) اب سیٹ اپ مختلف کام انجام دینے لگا۔ بالکل نیچے ایک کراس بار میں آپ کام کی رفتار دیکھ سکیں گے۔

(6) اس کراس بار کو غور سے دیکھتے رہیے۔ جب اس میں یہ لکھا آئے:Installing devicesتو فوراً F10+shiftکیز دبائیے۔

(7) یہ کیز دبانے سے آپ کے سامنے کمانڈ پرومپٹ ونڈو کھل جائے گی۔ اس ونڈو میں یہ لکھیے: nusrmgr.cplاور انٹر دبا دیجیے۔

(8) اب آپ کے سامنے وہی یوزر اکائونٹس ونڈو کھل جائے گی جو کنٹرول پینل میں دکھائی دیتی ہے۔ سو اب آپ پرانا پاس ورڈختم کر سکتے ہیں اور نیا پاس ورڈ لگا سکتے ہیں۔

تیسرا طریقہ
ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز کے دیگر نئے ورژنوں میں بھلایا گیا پاس ورڈ پانے کی خاطر ایک بلٹ ان طریق کار موجود ہے۔ یہ ’’پاس ورڈ دی سیٹ ڈسک‘‘ کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اگر یہ ڈسک ونڈوز انسٹال کرنے کے بعد بنا لی جائے‘ تو فراموش کردہ پاس ورڈ منٹوں میں حاصل کرنا ممکن ہے۔

’’پاس ورڈ دی سیٹ ڈسک‘‘ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے کنٹرول پینل کھولیے۔ پھر یوزر اکائونٹس پہ کلک کیجیے‘ اس کی ونڈو کھل جائے گی۔ اب یوزر اکائونٹ پہ کلک کریں‘ نئی ونڈو کھلے گی۔ اس نئی ونڈو کے الٹے ہاتھ پہ آپ کو یہ انگریزی جملہ لکھا نظر آئے گا۔ Prevent: a forgotten password
اس لنک پہ کلک کرنے سے فارگاٹن پاس ورڈ وزرڈ کھل جائے گا۔ اس پہ دی گئی ہدایات پر عمل کیجیے اور آپ کے ہاتھوں میں پاس ورڈ ری سیٹ ڈسک آ جائے گی۔

چوتھا طریقہ
دنیائے انٹرنیٹ میں پاس ورڈ دوبارہ لگانے میں مدد دینے والے سافٹ وئیر دستیاب ہیں۔ اینٹی وائرس بنانے والی کئی کمپنیاں مثلاً کاسپرسکی‘ بٹ ڈھینڈر‘ اویرا وغیرہ یہ سافٹ وئیر بناتی ہیں۔ انھیں ڈائون لوڈ کیجیے اور پاس ورڈ ازسرنو معین کرنے میں مدد لیجیے۔

پانچواں طریقہ
اگر درج بالا تمام طریقے ناکام ہو جائیں تو پھر کمپیوٹر کی سی ڈرائیو پہ نئی ونڈوز انسٹال کر لیجیے۔ اگر سی ڈرائیو میں ضروری ڈیٹا موجود ہے‘ تو اُسے حاصل کرنے کے لیے ریکوری سافٹ وئیر سے مدد لیجیے۔ ایسے کئی سافٹ وئیر نیٹ پر دستیاب ہیں۔