function gmod(n,m){ return ((n%m)+m)%m; } function kuwaiticalendar(adjust){ var today = new Date(); if(adjust) { adjustmili = 1000*60*60*24*adjust; todaymili = today.getTime()+adjustmili; today = new Date(todaymili); } day = today.getDate(); month = today.getMonth(); year = today.getFullYear(); m = month+1; y = year; if(m<3) { y -= 1; m += 12; } a = Math.floor(y/100.); b = 2-a+Math.floor(a/4.); if(y<1583) b = 0; if(y==1582) { if(m>10) b = -10; if(m==10) { b = 0; if(day>4) b = -10; } } jd = Math.floor(365.25*(y+4716))+Math.floor(30.6001*(m+1))+day+b-1524; b = 0; if(jd>2299160){ a = Math.floor((jd-1867216.25)/36524.25); b = 1+a-Math.floor(a/4.); } bb = jd+b+1524; cc = Math.floor((bb-122.1)/365.25); dd = Math.floor(365.25*cc); ee = Math.floor((bb-dd)/30.6001); day =(bb-dd)-Math.floor(30.6001*ee); month = ee-1; if(ee>13) { cc += 1; month = ee-13; } year = cc-4716; if(adjust) { wd = gmod(jd+1-adjust,7)+1; } else { wd = gmod(jd+1,7)+1; } iyear = 10631./30.; epochastro = 1948084; epochcivil = 1948085; shift1 = 8.01/60.; z = jd-epochastro; cyc = Math.floor(z/10631.); z = z-10631*cyc; j = Math.floor((z-shift1)/iyear); iy = 30*cyc+j; z = z-Math.floor(j*iyear+shift1); im = Math.floor((z+28.5001)/29.5); if(im==13) im = 12; id = z-Math.floor(29.5001*im-29); var myRes = new Array(8); myRes[0] = day; //calculated day (CE) myRes[1] = month-1; //calculated month (CE) myRes[2] = year; //calculated year (CE) myRes[3] = jd-1; //julian day number myRes[4] = wd-1; //weekday number myRes[5] = id; //islamic date myRes[6] = im-1; //islamic month myRes[7] = iy; //islamic year return myRes; } function writeIslamicDate(adjustment) { var wdNames = new Array("Ahad","Ithnin","Thulatha","Arbaa","Khams","Jumuah","Sabt"); var iMonthNames = new Array("????","???","???? ?????","???? ??????","????? ?????","????? ??????","???","?????","?????","????","???????","???????", "Ramadan","Shawwal","Dhul Qa'ada","Dhul Hijja"); var iDate = kuwaiticalendar(adjustment); var outputIslamicDate = wdNames[iDate[4]] + ", " + iDate[5] + " " + iMonthNames[iDate[6]] + " " + iDate[7] + " AH"; return outputIslamicDate; }
????? ????

اسلامی کوئز

غلام سجاد | اسلامی کوئز

اسلامی کوئز 1
شعبِ ابی طالب مکہ معظمہ کے قریب ایک درہ جو بنو ہاشم کی مورث تھا۔ 7ھ میں کفار مکہ نے طے کیا کہ بنو ہاشم اگر آنحضرتﷺ کو ہمارے حوالے نہیں کرتے تو ان سے ہر قسم کے تعلقات توڑ لیے جائیں۔ بنو ہاشم اور خاص طور پر حضورﷺ کے چچا یہ برداشت نہیں کرسکتے تھے کہ رسول خدا ﷺکو ان کے دشمنوں کے حوالے کر دیں۔ چناںچہ تمام بنو ہاشم والے اس درے میں چلے گئے اور تین سال تک نہایت تنگی اور تکلیف سے وہاں گزارے۔

ایک دن حضورﷺ نے ابو طالب سے کہا کہ میرے پاس آنے والے فرشتے نے خبر دی ہے کہ مقاطعے کی عبارت کو کیڑے کھا گئے ہیں۔ ابو طالب نے کفار مکہ سے کہا کہ میرے بھتیجے نے اس طرح کہا ہے کہ اگر یہ درست ہے تو یہ مقاطعہ ختم کر دو۔ اگر یہ بات درست نہ ہوئی تو ہم اس کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ کاغذ دیکھا گیا تو حضورﷺ کا ارشاد درست تھا۔ اس طرح10ھ میں حضور ﷺ بنو ہاشم کے ساتھ اس درے سے باہر آئے۔

ّ(الف) آپﷺ کتنا عرصہ شعبِ ابی طالب میں محصور رہے؟

(ب)بنو ہاشم کے خاندان میں سے کون اُس وادی میں نہیں گیا تھا؟

اسلامی کوئز 2
سورۃشمس، قرآن کریم کی91ویں سورۃ ایک رکوع اور پندرہ آیات پر مشتمل ہے مکہ میں نازل ہوئی۔ سورۃ کے ابتدائی حصہ میں بتایا گیا ہے کہ جس طرح سورج اور چاند، دن اور رات زمین اور آسمان ایک دوسرے سے مختلف ہیں، اسی طرح نیکی اور بدی بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اور ان کے نتائج بھی مختلف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انسان کو جسم، حواس اور ذہن کی مختلف قوتیں دے کر بالکل بے خبر نہیں چھوڑ دیا گیا ہے بلکہ ایک فطری الہام کے ذریعے سے انسان کے شعور میں نیکی اور بدی بھلے اور برے کا فرق اتار دیا گیا ہے نیز یہ کہ اگر انسان اچھے رجحانات کو ابھارے اور برے رجحانات کو دبائے تو فلاح پائے گا اور اگر اس کے برعکس کرے گا تو خسارے میں رہے گا۔

(الف):اس سورۃکے کتنے رکوع ہیں؟

(ب):یہ سورۃمکی ہے یا مدنی؟