function gmod(n,m){ return ((n%m)+m)%m; } function kuwaiticalendar(adjust){ var today = new Date(); if(adjust) { adjustmili = 1000*60*60*24*adjust; todaymili = today.getTime()+adjustmili; today = new Date(todaymili); } day = today.getDate(); month = today.getMonth(); year = today.getFullYear(); m = month+1; y = year; if(m<3) { y -= 1; m += 12; } a = Math.floor(y/100.); b = 2-a+Math.floor(a/4.); if(y<1583) b = 0; if(y==1582) { if(m>10) b = -10; if(m==10) { b = 0; if(day>4) b = -10; } } jd = Math.floor(365.25*(y+4716))+Math.floor(30.6001*(m+1))+day+b-1524; b = 0; if(jd>2299160){ a = Math.floor((jd-1867216.25)/36524.25); b = 1+a-Math.floor(a/4.); } bb = jd+b+1524; cc = Math.floor((bb-122.1)/365.25); dd = Math.floor(365.25*cc); ee = Math.floor((bb-dd)/30.6001); day =(bb-dd)-Math.floor(30.6001*ee); month = ee-1; if(ee>13) { cc += 1; month = ee-13; } year = cc-4716; if(adjust) { wd = gmod(jd+1-adjust,7)+1; } else { wd = gmod(jd+1,7)+1; } iyear = 10631./30.; epochastro = 1948084; epochcivil = 1948085; shift1 = 8.01/60.; z = jd-epochastro; cyc = Math.floor(z/10631.); z = z-10631*cyc; j = Math.floor((z-shift1)/iyear); iy = 30*cyc+j; z = z-Math.floor(j*iyear+shift1); im = Math.floor((z+28.5001)/29.5); if(im==13) im = 12; id = z-Math.floor(29.5001*im-29); var myRes = new Array(8); myRes[0] = day; //calculated day (CE) myRes[1] = month-1; //calculated month (CE) myRes[2] = year; //calculated year (CE) myRes[3] = jd-1; //julian day number myRes[4] = wd-1; //weekday number myRes[5] = id; //islamic date myRes[6] = im-1; //islamic month myRes[7] = iy; //islamic year return myRes; } function writeIslamicDate(adjustment) { var wdNames = new Array("Ahad","Ithnin","Thulatha","Arbaa","Khams","Jumuah","Sabt"); var iMonthNames = new Array("????","???","???? ?????","???? ??????","????? ?????","????? ??????","???","?????","?????","????","???????","???????", "Ramadan","Shawwal","Dhul Qa'ada","Dhul Hijja"); var iDate = kuwaiticalendar(adjustment); var outputIslamicDate = wdNames[iDate[4]] + ", " + iDate[5] + " " + iMonthNames[iDate[6]] + " " + iDate[7] + " AH"; return outputIslamicDate; }
????? ????

اسلامی کوئز

admin | دسمبر 2013

اسلامی کوئز 1
آنحضورﷺ پندرہ سو مسلمانوں کے ساتھ عمرے کے لیے مدینہ سے مکہ روانہ ہوئے۔ عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اور قربانی کے جانور ساتھ تھے۔ مصالحانہ نیت تھی اس لیے ہتھیار ساتھ نہیں لائے تھے۔ حالات معلوم کرنے کے لیے جاسوس بھیجا گیا جس نے آکر بتایا کہ قریش کو مسلمانوں کی آمد کا پتا ہے اور وہ جنگ کے لیے اپنے حلیفوں کو جمع کر رہے ہیں۔ حدیبیہ کے مقام پر قریش نے مسلمانوں کا راستہ روک لیا۔ گفت و شنید شروع ہوئی۔ نبی کریمﷺ نے حضرت عثمان ؓ کو سفیر اور معاہدہ صلح کے لیے مختار بنا کر مکہ بھیجا۔ قریش نے انھیں نظر بند کردیا۔ بعد میں افواہ اُڑی کہ حضرت عثمانؓ شہید کر دیے گئے۔

(الف)کس معاہدے کا ذکر ہے؟ (ب)یہ معاہدہ آپﷺ نے کب کیا؟

اِسلامی کوئز 2
فہم قرآن کے لیے حدیث کی ضرورت ہے۔ ہم اس زبان کے محتاج ہیں جس میں قرآن نازل ہوا۔ اسی طرح قرآن کو سمجھنے کے لیے حدیث کے محتاج ہیں۔ مثلاً قرآن ’’اقامت الصلوٰۃ‘‘ کا حکم دے کر خاموش ہو جاتا ہے اور یہ بات قرآن نہیں بتاتا بلکہ سنت بتاتی ہے کہ صلوٰۃ سے کیا مراد ہے اور اس کی اقامت کا کیا مطلب ہے؟ چنانچہ آپﷺ نے فرمایا: ’’ صلو کمارا یتمونی‘‘ (نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو) لوگوں نے جب تک آپﷺ کو یہ عمل کرتے ہوئے دیکھ نہ لیا اس وقت تک اقامت صلوٰۃ کا مطلب سمجھ میں نہ آسکا۔ سنت ہی نے مساجد کی تعمیر، پنجوقتہ اذان و نماز باجماعت کا طریقہ، نماز کے اوقات، نماز کی ہیئت، اس کی رکعتیں اور جمعہ عیدین کی مخصوص نمازیں اور ان کی عملی صورت اور بہت سی تفاصیل بتائی ہیں۔

(الف)حدیث کی کتنی اقسام ہیں ؟ (ب)صحاحِ ستہ میں سے کسی بھی 2احادیثِ کتب کا نام بتائیں؟