function gmod(n,m){ return ((n%m)+m)%m; } function kuwaiticalendar(adjust){ var today = new Date(); if(adjust) { adjustmili = 1000*60*60*24*adjust; todaymili = today.getTime()+adjustmili; today = new Date(todaymili); } day = today.getDate(); month = today.getMonth(); year = today.getFullYear(); m = month+1; y = year; if(m<3) { y -= 1; m += 12; } a = Math.floor(y/100.); b = 2-a+Math.floor(a/4.); if(y<1583) b = 0; if(y==1582) { if(m>10) b = -10; if(m==10) { b = 0; if(day>4) b = -10; } } jd = Math.floor(365.25*(y+4716))+Math.floor(30.6001*(m+1))+day+b-1524; b = 0; if(jd>2299160){ a = Math.floor((jd-1867216.25)/36524.25); b = 1+a-Math.floor(a/4.); } bb = jd+b+1524; cc = Math.floor((bb-122.1)/365.25); dd = Math.floor(365.25*cc); ee = Math.floor((bb-dd)/30.6001); day =(bb-dd)-Math.floor(30.6001*ee); month = ee-1; if(ee>13) { cc += 1; month = ee-13; } year = cc-4716; if(adjust) { wd = gmod(jd+1-adjust,7)+1; } else { wd = gmod(jd+1,7)+1; } iyear = 10631./30.; epochastro = 1948084; epochcivil = 1948085; shift1 = 8.01/60.; z = jd-epochastro; cyc = Math.floor(z/10631.); z = z-10631*cyc; j = Math.floor((z-shift1)/iyear); iy = 30*cyc+j; z = z-Math.floor(j*iyear+shift1); im = Math.floor((z+28.5001)/29.5); if(im==13) im = 12; id = z-Math.floor(29.5001*im-29); var myRes = new Array(8); myRes[0] = day; //calculated day (CE) myRes[1] = month-1; //calculated month (CE) myRes[2] = year; //calculated year (CE) myRes[3] = jd-1; //julian day number myRes[4] = wd-1; //weekday number myRes[5] = id; //islamic date myRes[6] = im-1; //islamic month myRes[7] = iy; //islamic year return myRes; } function writeIslamicDate(adjustment) { var wdNames = new Array("Ahad","Ithnin","Thulatha","Arbaa","Khams","Jumuah","Sabt"); var iMonthNames = new Array("????","???","???? ?????","???? ??????","????? ?????","????? ??????","???","?????","?????","????","???????","???????", "Ramadan","Shawwal","Dhul Qa'ada","Dhul Hijja"); var iDate = kuwaiticalendar(adjustment); var outputIslamicDate = wdNames[iDate[4]] + ", " + iDate[5] + " " + iMonthNames[iDate[6]] + " " + iDate[7] + " AH"; return outputIslamicDate; }
????? ????

اسلامی کوئز

admin | اسلامی کوئز

 (۱)

آنحضرتؐ کے جاں نثار صحابی، قبیلہ خزرج کے سردار سعد بن عبادہ ؓکے چچیرے بھائی تھے۔ ہجرت سے قبل مشرف بہ اسلام ہوئے اس کے بعد ہر غزوہ میں شرکت کی خصوصاً احد کے میدان میں بے مثل شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ نبی کریمﷺ نے اس میدان کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی شمشیر کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کون ہے جو یہ شمشیر لے اور پھر اس کا حق بھی ادا کرے؟ یہ شمشیر ان کے سپر د ہوئی۔ چند مسلمانوں کی غلطی سے جب جنگ کا پانسہ پلٹا اور آنحضورؐ دشمنوں کے نرغے میں گھر گئے اس وقت جن چند جاں نثاروں نے آپؐ کی حفاظت کی، ان میں یہ بھی شامل تھے۔ جو تیر آنحضورؐ کی طرف آتا تھا اس کا ہدف ان کا جسم بنتا تھا۔کئی سال بعد جب لشکر اسلام خالد بن ولید کی قیادت میں مسلیمہ کذاب سے نبرد آزما ہوا تو اس لشکر کے ساتھ بھی تھے۔جب مسلیمہ کذاب باغ میں گھس گیا اور دروازہ بند کر لیا تو دروازہ کھولنے کے لیے انہی کو باغ کے اندر دیوار کے اوپر سے پھینکا گیا گو کہ ان کا پائوں ٹوٹ گیا مگر انھوں نے دروازہ کھول دیا اور اسلامی فوج باغ میں داخل ہو گئی۔

(۱)۔ کس صحابی کا ذکر ہے نام بتائیں؟
(۲)۔وہ کون سی لڑائی میں شہید ہوئے؟

(۲)

نبی کریمﷺ کے صحابی، صوفی اور بزرگ، قبولِ اسلام سے قبل ان کا نام جندب بن جنادہ بیان کیا جاتا ہے۔ قبول اسلام سے قبل بھی خدائے واحد کے پرستار تھے۔ انھیں جب حضرت محمدﷺ کی بعثت کی خبر ملی تو مکہ معظمہ آ کر مشرف بہ اسلام ہوئے۔ غزوہ خندق تک آپ اپنے قبیلہ میں رہے۔ اس کے بعد مدینہ چلے آئے اور سوائے غزوہ تبوک کے کسی جنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حضرت عثمانؓ کے دورِ خلافت میں آپ شام میں سکونت پذیر ہو گئے۔ یہاں آپ کو امراء کا طرز زندگی پسند نہ آیا۔ آپ کی تنقید سے امیر معاویہ بھی نہ بچ سکے۔ حضرت عثمانؓ کو اس امر کی اطلاع ملی تو انھوں نے آپ کو مدینہ واپس بلا لیا اوریہیں پر ہی آپ کا انتقال ہوا۔

(۱)۔ اس صحابیؓ کا اسلام قبول کرنے کے بعد کا نام بتائیں؟
(۲)۔ انھوں نے کس شہر میں وفات پائی؟

islami-quiz,adarah