function gmod(n,m){ return ((n%m)+m)%m; } function kuwaiticalendar(adjust){ var today = new Date(); if(adjust) { adjustmili = 1000*60*60*24*adjust; todaymili = today.getTime()+adjustmili; today = new Date(todaymili); } day = today.getDate(); month = today.getMonth(); year = today.getFullYear(); m = month+1; y = year; if(m<3) { y -= 1; m += 12; } a = Math.floor(y/100.); b = 2-a+Math.floor(a/4.); if(y<1583) b = 0; if(y==1582) { if(m>10) b = -10; if(m==10) { b = 0; if(day>4) b = -10; } } jd = Math.floor(365.25*(y+4716))+Math.floor(30.6001*(m+1))+day+b-1524; b = 0; if(jd>2299160){ a = Math.floor((jd-1867216.25)/36524.25); b = 1+a-Math.floor(a/4.); } bb = jd+b+1524; cc = Math.floor((bb-122.1)/365.25); dd = Math.floor(365.25*cc); ee = Math.floor((bb-dd)/30.6001); day =(bb-dd)-Math.floor(30.6001*ee); month = ee-1; if(ee>13) { cc += 1; month = ee-13; } year = cc-4716; if(adjust) { wd = gmod(jd+1-adjust,7)+1; } else { wd = gmod(jd+1,7)+1; } iyear = 10631./30.; epochastro = 1948084; epochcivil = 1948085; shift1 = 8.01/60.; z = jd-epochastro; cyc = Math.floor(z/10631.); z = z-10631*cyc; j = Math.floor((z-shift1)/iyear); iy = 30*cyc+j; z = z-Math.floor(j*iyear+shift1); im = Math.floor((z+28.5001)/29.5); if(im==13) im = 12; id = z-Math.floor(29.5001*im-29); var myRes = new Array(8); myRes[0] = day; //calculated day (CE) myRes[1] = month-1; //calculated month (CE) myRes[2] = year; //calculated year (CE) myRes[3] = jd-1; //julian day number myRes[4] = wd-1; //weekday number myRes[5] = id; //islamic date myRes[6] = im-1; //islamic month myRes[7] = iy; //islamic year return myRes; } function writeIslamicDate(adjustment) { var wdNames = new Array("Ahad","Ithnin","Thulatha","Arbaa","Khams","Jumuah","Sabt"); var iMonthNames = new Array("????","???","???? ?????","???? ??????","????? ?????","????? ??????","???","?????","?????","????","???????","???????", "Ramadan","Shawwal","Dhul Qa'ada","Dhul Hijja"); var iDate = kuwaiticalendar(adjustment); var outputIslamicDate = wdNames[iDate[4]] + ", " + iDate[5] + " " + iMonthNames[iDate[6]] + " " + iDate[7] + " AH"; return outputIslamicDate; }
????? ????

معروف اینکر

طیب اعجاز قریشی

معروف اینکر حامد میر کراچی ایئرپورٹ سے اپنے دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افرادکی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ اردو ڈائجسٹ کی ٹیم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہے۔اس واقعہ کے فورا ًبعد جیو ٹی وی نے جس طرح اس کی کوریج کی اور باقی چینلز نے اس پررد عمل کو اچھالا اس نے اہل پاکستان کے دلوں کو مزید دکھی کردیا اور الیکٹرانک میڈیااور اخبارات کے کردارپر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

آزادیٔ اظہار کے نام پر حالات حاضرہ کے پروگراموں میں سیاستدانوں اور حکمرانوں کی پگڑیاں اچھالنے، کلچر کے فروغ کی آڑ میں اپنی روایات اور اقدار کو پامال کرنے ، مذہب اور مکالمے کے نام پر عوام کے ذہنوں کو الجھانے اورمارننگ شوز اور ڈراموں کے ذریعے نوجوان نسل کو ذہنی اور اخلاقی طور پر تباہ کرنے کا جو سلسلہ جاری ہے، اس کی مثال شاید ہی دنیا میں کہیں مل سکے۔حکومت کی ترجیحات میں ثقافت ، مذہب اور اقدار کی حفاظت کی کوئی جگہ ہے ہی نہیں۔

ایک عرصے سے وفاق میں ثقافت کی وزارت کو ختم کردیا گیا ہے اور ان معاملات کو میڈیا ،این جی اوز اور بااثر افراد کے ہاتھوں میں دے دیا ہے جو اپنے خودساختہ تصور ات سے ہٹ کر کسی کی سننے کوتیار ہیں اور نہ ہی اختلاف رائے کو برداشت کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت فروغ پارہی ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم ٹی وی پر بے مقصد اور فضول پروگراموں کو دیکھنے میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنا رشتہ معیاری کتب اور رسائل سے جوڑیں تاکہ ہمیں صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی اور تمدنی ارتقا کا موقع بھی ملے۔ اس شمارے میں عالیہ احمد کا مضمون’’ ٹی وی نہ دیکھنے کے دس فائدے ‘‘ضرور پڑھیے۔