function gmod(n,m){ return ((n%m)+m)%m; } function kuwaiticalendar(adjust){ var today = new Date(); if(adjust) { adjustmili = 1000*60*60*24*adjust; todaymili = today.getTime()+adjustmili; today = new Date(todaymili); } day = today.getDate(); month = today.getMonth(); year = today.getFullYear(); m = month+1; y = year; if(m<3) { y -= 1; m += 12; } a = Math.floor(y/100.); b = 2-a+Math.floor(a/4.); if(y<1583) b = 0; if(y==1582) { if(m>10) b = -10; if(m==10) { b = 0; if(day>4) b = -10; } } jd = Math.floor(365.25*(y+4716))+Math.floor(30.6001*(m+1))+day+b-1524; b = 0; if(jd>2299160){ a = Math.floor((jd-1867216.25)/36524.25); b = 1+a-Math.floor(a/4.); } bb = jd+b+1524; cc = Math.floor((bb-122.1)/365.25); dd = Math.floor(365.25*cc); ee = Math.floor((bb-dd)/30.6001); day =(bb-dd)-Math.floor(30.6001*ee); month = ee-1; if(ee>13) { cc += 1; month = ee-13; } year = cc-4716; if(adjust) { wd = gmod(jd+1-adjust,7)+1; } else { wd = gmod(jd+1,7)+1; } iyear = 10631./30.; epochastro = 1948084; epochcivil = 1948085; shift1 = 8.01/60.; z = jd-epochastro; cyc = Math.floor(z/10631.); z = z-10631*cyc; j = Math.floor((z-shift1)/iyear); iy = 30*cyc+j; z = z-Math.floor(j*iyear+shift1); im = Math.floor((z+28.5001)/29.5); if(im==13) im = 12; id = z-Math.floor(29.5001*im-29); var myRes = new Array(8); myRes[0] = day; //calculated day (CE) myRes[1] = month-1; //calculated month (CE) myRes[2] = year; //calculated year (CE) myRes[3] = jd-1; //julian day number myRes[4] = wd-1; //weekday number myRes[5] = id; //islamic date myRes[6] = im-1; //islamic month myRes[7] = iy; //islamic year return myRes; } function writeIslamicDate(adjustment) { var wdNames = new Array("Ahad","Ithnin","Thulatha","Arbaa","Khams","Jumuah","Sabt"); var iMonthNames = new Array("????","???","???? ?????","???? ??????","????? ?????","????? ??????","???","?????","?????","????","???????","???????", "Ramadan","Shawwal","Dhul Qa'ada","Dhul Hijja"); var iDate = kuwaiticalendar(adjustment); var outputIslamicDate = wdNames[iDate[4]] + ", " + iDate[5] + " " + iMonthNames[iDate[6]] + " " + iDate[7] + " AH"; return outputIslamicDate; }
????? ????

باپردہ جنازہ رات کو اُٹھانے کی وصیت

ادارہ | اسلامی کہانی

خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراؓ کے بارے میں حضورﷺ نے فرمایا کہ فاطمہؓ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ ایک اور موقع پر حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ فاطمہؓ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گی۔

احادیث مبارکہ میں حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓکے بہت زیادہ فضائل ومناقب آئے ہیں۔ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓ حضورﷺ کی لاڈلی بیٹی ہیں۔ آپ جنتی نوجوانوں کے سردار سیدنا حضرت حسنؓ اور سیدنا حضرت حسین ؓ کی والدہ اور سیدنا حضرت علیؓ کی زوجہ محترمہ ہیں۔

ایک بار حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓکو بخار ہو گیا۔ رات انہوں نے سخت بے چینی میں کاٹی۔ سیدنا حضرت علی المرتضیٰؓ کا بیان ہے کہ میں بھی ان کے ساتھ جاگتا رہا۔ پچھلے پہر ہم دونوں کی آنکھ لگ گئی۔ فجر کی اذان سن کر بیدار ہوا‘ تو دیکھا کہ سیدہ فاطمہ ؓ معمول کے مطابق چکی چلا رہی ہیں۔

میں نے کہا کہ فاطمہؓ تمہیں اپنے حال پر رحم نہیں آتا۔ رات بھر تمہیں بخار رہا‘ صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے وضو کر لیا۔ اب چکی چلا رہی ہو۔ خدا نہ کرے زیادہ بیمار ہو جائو۔ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓ نے سر جھکا کر جواب دیا کہ اگر میں اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے مر بھی جائوں‘ تو کچھ پرواہ نہیں ہے۔ میں نے وضو کیا نماز ادا کی۔ اللہ کی اطاعت کے لیے اور چکی چلا رہی ہوں۔

تمہاری اطاعت وفرمانبرداری اور بچوں کی خدمت کے لیے۔ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓخانہ داری کے کاموں کی انجام دہی کے لیے کبھی اپنی کسی رشتہ دار یا ہمسایہ کو اپنی مدد کے لیے نہیں بلاتی تھیں۔ کام کی کثرت اور نہ ہی کسی قسم کی محنت ومشقت سے گھبراتی تھیں۔

ساری عمر شوہر کے سامنے حرف شکایت زبان پر لائیں اور نہ ان سے کسی چیز کی فرمائش کی۔ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا ؓکو عبادت الٰہی سے بے انتہا شغف تھا۔ خوف الٰہی سے ہر وقت لرزاں اور ترساں رہتی تھیں۔ مسجد نبویؐ کے پہلو میں گھر تھا۔ سرور عالمﷺ کے ارشادات ومواعظ گھر بیٹھے سنا کرتی تھیں۔

باقی کی کہانی پڑھنے کیلے ہمارا تازہ شمارہ خریدیے۔