function gmod(n,m){ return ((n%m)+m)%m; } function kuwaiticalendar(adjust){ var today = new Date(); if(adjust) { adjustmili = 1000*60*60*24*adjust; todaymili = today.getTime()+adjustmili; today = new Date(todaymili); } day = today.getDate(); month = today.getMonth(); year = today.getFullYear(); m = month+1; y = year; if(m<3) { y -= 1; m += 12; } a = Math.floor(y/100.); b = 2-a+Math.floor(a/4.); if(y<1583) b = 0; if(y==1582) { if(m>10) b = -10; if(m==10) { b = 0; if(day>4) b = -10; } } jd = Math.floor(365.25*(y+4716))+Math.floor(30.6001*(m+1))+day+b-1524; b = 0; if(jd>2299160){ a = Math.floor((jd-1867216.25)/36524.25); b = 1+a-Math.floor(a/4.); } bb = jd+b+1524; cc = Math.floor((bb-122.1)/365.25); dd = Math.floor(365.25*cc); ee = Math.floor((bb-dd)/30.6001); day =(bb-dd)-Math.floor(30.6001*ee); month = ee-1; if(ee>13) { cc += 1; month = ee-13; } year = cc-4716; if(adjust) { wd = gmod(jd+1-adjust,7)+1; } else { wd = gmod(jd+1,7)+1; } iyear = 10631./30.; epochastro = 1948084; epochcivil = 1948085; shift1 = 8.01/60.; z = jd-epochastro; cyc = Math.floor(z/10631.); z = z-10631*cyc; j = Math.floor((z-shift1)/iyear); iy = 30*cyc+j; z = z-Math.floor(j*iyear+shift1); im = Math.floor((z+28.5001)/29.5); if(im==13) im = 12; id = z-Math.floor(29.5001*im-29); var myRes = new Array(8); myRes[0] = day; //calculated day (CE) myRes[1] = month-1; //calculated month (CE) myRes[2] = year; //calculated year (CE) myRes[3] = jd-1; //julian day number myRes[4] = wd-1; //weekday number myRes[5] = id; //islamic date myRes[6] = im-1; //islamic month myRes[7] = iy; //islamic year return myRes; } function writeIslamicDate(adjustment) { var wdNames = new Array("Ahad","Ithnin","Thulatha","Arbaa","Khams","Jumuah","Sabt"); var iMonthNames = new Array("????","???","???? ?????","???? ??????","????? ?????","????? ??????","???","?????","?????","????","???????","???????", "Ramadan","Shawwal","Dhul Qa'ada","Dhul Hijja"); var iDate = kuwaiticalendar(adjustment); var outputIslamicDate = wdNames[iDate[4]] + ", " + iDate[5] + " " + iMonthNames[iDate[6]] + " " + iDate[7] + " AH"; return outputIslamicDate; }
????? ????

اپنے بچوں کو یوں بے عزت نہ کریں

نوشین ناز | نومبر 2013

اس نامہربان خاتون نے اپنی مریضہ بیٹی میری کو اِس طرح میرے سامنے کوسا کہ میں ان کے جانے کے بعد بھی کتنی دیر سے بے جان سی بیٹھی ہوں۔ کلینک میں بظاہر ہر چیز نارمل ہے، مگر میرے اندر تک اداسی اتری ہوئی ہے۔
20سال کی لڑکی کا زار و قطار رونا اور غلط باتیں کرنا یقینا نارمل نہیں تھا۔ اور اُس کے جانے کے بعد میں کتنی دیر سوچتی رہی کہ کیا اِس کی ماں کا رویہ نارمل تھا؟
’’نارمل رویے نارمل لوگوں کو پیدا کرتے ہیں۔ یہ بے نمازی، جہنمی لڑکی زندگی اور زمین پر بوجھ ہے۔ اپنے موٹاپے تک کو دُور نہیں کرسکتی نہ اپنی آخرت کو بچا سکتی ہے!‘‘ یہ الفاظ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔
آپ سب سے میری گزارش ہے نماز بے شک ہمارا مذہبی فریضہ ہے، اِس کی باقاعدگی خود پر اور اپنے بچوں پر ضرور لازم کریں۔لیکن انھیں یوں بے عزت نہ کریں۔
بچے آٹھ بجے کا ڈراما اپنی مائوں کے ساتھ بیٹھ کر باقاعدگی سے دیکھ سکتے ہیں، تو نماز کے لیے بھی انہی کے ساتھ باقاعدگی سے اٹھ سکتے ہیں۔ انھیں یہ سوچ کر نماز پڑھائیں کہ اس مبارک عمل میں مکمل صحت اور بہت ساری بیماریوں کا حل ہے۔
ہمارے بچے سست اور بے دین ہو رہے ہیں۔ جب انھیں نماز پڑھنے کے لیے کہو، تو پہلے ہی دن اِس قدر پریشان کرتے ہیں۔ یوں کہہ لیں کہ نماز انھیں بوجھ محسوس ہوتی ہے، تو ہم اگلے دن کے لیے اِس مشقت سے ہاتھ اُٹھا لیتے ہیں۔
کیوں…؟ کیا ہمیں یہ کام اتنی سی کوشش کے بعد مشکل لگنے لگتا ہے؟
غور کیجیے توپلے گروپ میں بچے کو اسکول روتا دھوتا چھوڑ کر آنا مشکل ہوتا ہے۔ اُس کی خاطر اسکول میں اُس کی کلاس کے باہر سارا دِن بیٹھے رہنا آسان نہیں۔ ہمیں یہ ساری تکلیفیں، تو قبول ہوتی ہیں۔
اُسے دنیا دار بنانے کی پڑھائی کے لیے ہم اتنی تکلیف خوشی سے اٹھا لیتے ہیں لیکن دین نجات کے پلے گروپ میں جب داخل نہیں کرواتے ، تکلیف نہیں اٹھاتے، تو وہ ساری زندگی کے لیے اِس اِسکول اور اُس کی تعلیم سے محروم ہوجاتا ہے۔ پھر جب ہم اُس کے بڑے ہونے پر اُسے زبردستی نماز پر کھینچتے ہیں،تو وہ بالکل نہیں مانتا اور ہم غصہ دکھاتے ہیں کہ یہ تو پیدا ہی بے دین ہوا ہے۔یہ سست ہے۔ یہ تو فرشتوں کے گھر شیطان پیدا ہوگیا۔
میرے نزدیک یہ ناانصافی ہے۔یہ جملے میں نے اپنے کانوں سے سُنے ہیں اور اُس لڑکی کو نماز اور اللہ سے بے حد دُور اور خفا دیکھا ہے۔ وہ زندگی کی ہر دوڑ میں ناکام ہے۔ وزن زیادہ ہے شکل و صورت یاLooks اچھی نہیں رہیں۔ تین مرتبہ ایف اے میں فیل ہوچکی ہے۔ کوئی تعلیم نہیں ہے۔ متحرک نہیں ہے، تو گھر کے کاموں میں سلیقہ مند نہیں ہے۔ ہر وقت کی ڈانٹ کھا کھا کر وہ بد اخلاق،چڑ چڑی اور بدزبان ہوچکی ہے۔ یعنی حاصل جمع یہ وہ ایک بے کار لڑکی ہے۔ زمین پر اور اپنی والدہ کے دِل پر بڑا بوجھ ہے!
اور اُسے یہ بوجھ بنایا کس نے ؟
کیا وہ ہمیشہ ایسے تھی؟ کیا وہ ایک بوجھ کی طرح ہی پیدا ہوئی تھی؟
ہماری زبان اور رویہ ہمارے بچوں کو بنا بھی دیتا ہے اور بگاڑ بھی دیتا ہے۔
آپ کو اگر سختی کرنی تھی تو پلے گروپ سے کرنی چاہیے تھی۔ تب تو لاڈ سے اِس پہلو کی طرف آپ کا دھیان ہی نہیں گیا اور اب ایک دم سے اُس بچی کی کایا کیسے پلٹے گئی؟ جس سختی اور پابندی سے اُسے اسکول روانہ کیا تھا۔ کیا اُس سختی سے نماز کے لیے کھڑا کیا تھا؟ جس سختی سے اسکول کے امتحان کی تیاری کروائی تھی کیا اُس سختی سے روزے رکھوائے تھے؟ جس سختی سے اُس کے میرٹ کے لیے اکیڈمیاں بدلی تھیں۔ کیا اُس سختی سے اُسے اللہ کے قریب کرنے کی حکمت عملیاں بنائیں تھیں؟
بچی غلط نہیں ہے!
یہ میں آپ کو بہت کھل کر بتا رہی ہوں۔ آپ کو آخری عمر میں بخار چڑھ گیا سب اچھا اچھا کرنے کا، تو اپنے بچوں کو اب کوئی جادو کی چھڑی سے نہیں بدل سکتی سوائے… نرم خوئی، مسلسل محنت اور دُعا سے جو سب سے بہترین پہلا اور آخری حل ہے۔
میرا دِل بہت بھرا ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے جسم سے جان نکلی ہوئی ہے۔جو کچھ وہ لڑکی نعوذباللہ، اللہ کے متعلق بولی تھی کوئی بے دین ہی بولتا ہے۔ جب دنیا میں وہ کسی اتھارٹی کو نہیں مانتی، تو کچھ بھی کہہ سکتی ہے۔
وہ کسی اُوپر والے کا وجود ماننے کو تیار نہیں ہے۔ کیونکہ اُس بتانے والی نے صرف اللہ کو جلاد بنا کر پیش کیاجو جہنم تیار کرکے بیٹھا ہے اور سب کو پکڑ پکڑ کر جہنم میں پھینکے جارہا ہے۔
لاحول وَلا۔ اگر وہ ربّ کریم ایسا ہوتاتو جس طرح کے ہمارے اعمال ہیں اگلے وقت کا کھانا بھی نصیب نہ ہو۔
یہ اُس کی رحمت ہے کہ بُرے اعمال کے باوجود ہم اچھا کھاتے پیتے ہیں ۔بہترین پُر آسائش گھروں میں رہتے ہیں اور طبعی عمریں پوری کرتے ہیں۔
اللہ رحمن ہے کریم ہے! توبہ کرنے والا اُسے بے حد پسند ہے۔ وہ جہنم کا داروغہ نہیں ہے کہ ہر شخص کو اُٹھا کر اس میں پھینک دے اور رحمن کریم تو ہر پل انتظار کرتا ہے کہ میرا بندہ اچھا سوچ بھی لے ،تو میں اُسے اجر دوں گا۔
وہ اپنے بندوں اور بندیوں سے بے حد پیار کرتا ہے۔ اللہ بس پیار ہی پیار اور رحیم ہی رحیم ہے۔ پلٹ آنے والوں کے لیے وہ ہمیشہ رحمن رہا ہے۔ پیاری چھوٹی بہن تم دِل نہ چھوٹا کرو۔ بس ایک بار زندگی اور اللہ کی طرف پلٹ آنا۔ دیکھنا دُنیا کا ہر اچھا معجزہ تمھارے لیے ہے۔ تمھاری زندگی میں اچھا ہونا باقی ہے۔ کیونکہ تمھارا پلٹنا باقی ہے۔
…٭…
20سال میں 60کلو وزن
سوال:میں 20سال کی ہوں اور میرا وزن 60kg ہے اور قد 5فٹ سات انچ ہے۔ میں اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے مشورہ یں۔ (سحرش ،کوئٹہ)
جواب : آپ کا ٹارگٹ 8کلو ہے جو دو ماہ میں آسانی سے حاصل ہوجائے گا۔ آپ Six meals پورے دِن میں کھائیں، آپ نے تین Main meal لینے ہیں اور دو Healthy snacksآپشنل لینے ہیں۔ سلاد اور دہی کا استعمال Main mealسے پہلے کریں۔ ایک گھنٹا روزانہ Exerciseکریں،Fizzy Drinks نہ استعمال کریں۔ پاستا اور دوسرے Junk فوڈز سے مکمل پرہیز کریں اور عادت بنا لیں دِن میں دو دفعہ دُودھ کے استعمال کی۔ اِس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔
امید کے دنوں میں کھانا
سوال:میں آج کل امید سے ہوں۔ مجھے حمل کے دوران کیا کھانا چاہیے؟ (صبیحہ،کراچی)
جواب: ایک حاملہ خاتون کو Extra 300 کیلوریز اپنے روز مرہ پلان میں لینی پڑتی ہیں تاکہ اُس کے بچے کی نشوونما صحیح طریقے سے ہوسکے۔
آپ کو متوازن غذا لینی ہوگی جو دودھ ہی سے بنی ہو۔ پھل، سبزیاں، مچھلی، گوشت، انڈے ہول Carbohydrates کے گروپ میں سے ہو۔ آپ کی غذا میں تقریباً دس فی صد لحمیات پروٹین ہونے چاہئیں جو کہ گوشت، دالوں، مچھلی، انڈوں اور دودھ سے حاصل ہوتے ہیں۔اور35%گڈ فیٹ ہونے چاہئیں جو کہ مکھن، مارجرین آئل اورnutsسے حاصل ہوتے ہیں۔کاربوہائیڈریٹ بھی آپ کی غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ آپ کو اِس میں سے55کیلوریز لینی ہوںگی۔ کاربوہائیڈریٹ بریڈ، پاستا، آلو، چاول، Corn اور دوسرے اَناج سے حاصل ہوتا ہے۔ پانی زیادہ پئیں۔ ریلیکس رہیں۔ باقاعدگی سے نماز پڑھیںاور رکوع و سجدہ آپ کے لیے صحت اور آسانی لائے گا۔
قد بڑھانے کے ٹپس
سوال:میں چودہ سال کی ہوں۔ میرا وزن 39kgہے اور قد پانچ فٹ 2انچ ہے جبکہ میرے والد کا قد چھ فٹ ہے۔ براہِ مہربانی مجھے کچھ Tipsدیں کہ میرا قد بڑھ جائے۔ (سائرہ اِفتخار ،جھنگ)
جواب:آپ ابھی چھوٹی عمر میں ہو، توآپ متوازن غذا اور ریگولر ورزش سے اپنا مقصد حاصل کرسکتی ہو۔ کوشش کرو پوری نیند لینے کی۔ اپنا وزن نارمل Maintainکریں۔ ہمیشہ لو فیٹ ڈیری پروڈکٹ کا استعمال کیا کریں جب بھی ممکن ہو۔ جیسے کہ Skimmed milk، لوفیٹ خمیر، فیٹ فری دہی، لوفیٹ کریم اور لوفیٹ آئس کریم۔ آپ چکن روسٹ بند کر دیں،گرل اور Steamedفارم میں اپنے بڑے کھانے میں استعمال کریں۔ مُرغی کی کھال اُتار کر استعمال کریں۔ سُرخ گوشت کا استعمال اور ساسجز Sausages کا استعمال مکمل بند کر دیں اور چالیس منٹ تک روز ورزش کیا کریں۔
کیا جاگنگ سے کمی ممکن ہے؟
سوال:میری عمر15سال ہے اور میرا وزن67 kg اور قد پانچ فٹ آٹھ اِنچ ہے۔ کیا Joggingسے Belly فیٹ چلا جاتا ہے یا پھر کوئی اور ورزش کرنی ہوگی۔ (کمال جواد(سیالکوٹ)
جواب: آپ کو تقریباً 10کلو وزن کم کرنا ہوگا۔ اپنا پہلے ٹیسٹ کروائیں اور وہ غذا استعمال کریں جو صحت مند ہو۔ جسم کا زائد وزن کم کرنے میںجاگنگ ایک عمدہ ورزش ہے۔ یہ آپ کا نظام دورانِ خون بھی بہترکرتی ہے۔ آپ ورزش کے ساتھ ساتھ غذا پر بھی توجہ دیں۔ موسمی سبزیاں اورپھل ضرور کھائیں۔ بندگوبھی کا سوپ لیں جتنا آپ لے سکتے ہیں۔ یہ وزن جلدی کم کرنے میں مدد دے گا۔ یہ آپ کو وٹامن سی، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور ریشہ فراہم کرے گا۔ آپ بند گوبھی کا سلاد اور مختلف گرل فوڈز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ پانی کا استعمال مسلسل رکھیں۔
آئیڈیل وزن
سوال:میں35سال کی شادی شدہ عورت ہوں میرا وزن 64kg اور قد 5فٹ ایک اِنچ ہے۔ میرا آئیڈیل وزن کتنا ہونا چاہیے؟ مسز الماس(کراچی)
جواب:آپ کے لیے اچھا ہوگا کہ 8کلو وزن کم کریں انڈے کی سفیدی کا آملیٹ ناشتے میں لیںاور فریش فروٹس چائے کے وقت میں لیں اور گوشت میں ایکسٹرا Leanچکن، مچھلی استعمال کریں۔ اور ڈنر میں آپ سبزیوں کا سوپ چکن کے ساتھ لے سکتی ہیں۔ ورزش بہت ضروری ہے۔ آپ 45منٹ کی واک روزانہ کریں۔ وقت ملے،تو ہفتے میں5دِن باقاعدہ طور پر جم جائیں۔ سوئمنگ بہت اچھی ورزش ہے۔
19سال میں 65کلو
سوال:میری عمر19سال ہے اور میرا وزن 65kgہے۔ میں چکن، گوشت اور سبزیاں نہیں کھاتی ۔ آپ مجھے پھلوں اور سبزیوںپر مشتمل غذا کے متعلق کچھ بتائیں اور میرا وزن کم کرنے میں مدد دیں۔
جواب: اگر آپ صرف سیریل Cerealsاور پھل استعمال کر رہی ہیں تو آپ کو اوور ویٹ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ کوشش کریں ہر طرح کی غذا استعمال کریں چاہے تھوڑی سی کریں۔ آپ کی غذا کاربوہائیڈریٹ،پروٹین، فیٹ، وٹامن مِنرل سالٹ اور فائبر پر مشتمل ہونی چاہیے۔
اِن سب چیزوں کو آپ Correilپورٹینز میں استعمال کریں۔ ورزش کریں۔ نماز باقاعدگی سے پڑھتے رہیے۔ خوش رہیں۔ صحت مند لائف سٹائل کی طرف آئیں۔ اللہ کی ہر نعمت سے استفادہ کریں۔
خوشخبری
انیقہ نے85کلو میں سے10کلو وزن کم کر لیا ہے۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ ورک آئوٹ اور ملٹی وٹامن کا استعمال مسلسل جاری رکھیں۔
95سے 80کرنے پر بہت مبارکباد۔ لیکن آپ کو دودھ ضرور پینا پڑے گا۔ کم از کم دو گلاس۔ یہ وزن کم کرنے اور صحت برقرار رکھنے کی کنجی ہے۔ لیکن یہ نہ بھولیں کے دودھ ہمیشہ اسکم ہونا چاہیے۔ (عمران، سرگودھا)
104کلو سے 95کلو پر آئے ہیں۔ آپ کو مسلسل اور تقریباً ایک سال کی محنت درکار ہے۔ آپ بھی اپنے وٹامن ضرور جاری رکھیں۔ (کاشف سلیمان،چیچا وطنی)
آپ کو اللہ تعالی نے پانچ سال بعد اولاد کی خوشخبری سنائی ہے۔ سمیرا اچھی اورمتوازن غذا کے ساتھ خوش رہیں اللہ کا شکر کرنا نہ بھولیے گا۔ مجھے اور میرے اہل خانہ کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیے۔(سمیرا فیصل، لاہور)
٭ ٭٭